جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کے پی میں ڈائریکٹراینٹی کرپشن سمیت 12 افسران کے تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن ضیاء اللہ طورو سمیت گریڈ 18سے 19 تک کے 12اعلیٰ افسروں کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے بیورو چیف پشاورضیاالحق کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضیا اللہ طورو کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس اے پشاورتعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی پشاور ریاض محسو د کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

واضح رہے ضیا اللہ طورو پشاورمیوزم سےآثارِقدیمہ کی چوری، بلین ٹری پراجیکٹ میں کرپشن سمیت کچھ انتہائی اہم کیسزکی تحقیقات میں مصروف تھے اوراسی حوالے سے ان کے چیف سیکرٹری خیبرپختوانخواہ کے ساتھ تعلقات بھی کشیدگی کا شکار تھے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت صوبائی ڈی جی نیب کو بھی ان کے عہدے سے ہٹاچکی ہے۔

علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ مشرف خان مروت کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خدا بخش کو ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل ذوالفقار علی خان کو سالیسیٹر محکمہ قانون، ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن اسرارمحمد کو ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر ایف ایم آئی یوسف الرحمان عثمانی کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ پی ایچ اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم آئی یو محکمہ خزانہ محمد بشیرکو ڈائریکٹر کی اسامی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات کامرا ن خان رخصت پرچلے گئے ہیں جس کے سبب اے اے سی بحرین عابد خان کو اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ایسو سی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج تیمرگرہ شوکت علی کو چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملاکنڈ تعینات کیا گیا ہے ٗایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اظہر علی کو انسداد دہشت گردی عدالت بنو ں کا جج مقرر کیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹرجیالوجسٹ شاہد حسین کی خدمات محکمہ معدنیات کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں