جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

غزہ: کیمپوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے جبکہ غزہ میں کیمپوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 388 جبکہ زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 437 ہوگئی ہے۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ کے تمام باشندے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ ناقص صورتحال کے باعث کیمپوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجای مظاہرے کیے گئے۔ امریکا میں احتجاج کرنے والے طلبہ نے اپنے مطالبات پیش کر دیے۔

- Advertisement -

طلبہ نے اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

عالمی اور علاقائی رہنما سعودی عرب میں کل اور پیر کو غزہ کی صورتحال پر بات کریں گے جبکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل زمینی حدود کی خلاف ورزی پر لبنان نے عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ غزہ میں ملبے کو صاف کرنے میں 14 سال لگیں گے، ملبے میں نہ پھٹنے والا اسرائیلی گولہ بارود بھی موجود ہے۔

اہلکار نے بتایا تھا کہ اسرائیل کی تباہ کن جنگ نے غزہ کی پٹی میں 37 ملین ٹن ملبہ چھوڑا ہے، گنجان آباد علاقے میں نہ پھٹنے والے بارود کا تعین کرنا ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بمباری نے غزہ کو ایک بنجر زمین میں تبدیل کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں