ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نوجوان فٹبالر کا بہیمانہ قتل، لاش سمندر سے برامد

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل کے نوجوان فٹبالر ہوگو وینیسیس سکولنی کو قتل کردیا گیا لاش 10 روز بعد سمندر سے برآمد ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوجوان فٹبالر وینیسیس نے قتل سے چند دن قبل مقامی فٹبال ٹیم میں آخری میچ کھیلا تھا اور دوستوں کے ہمراہ پارٹی میں شرکت کی جس کے بعد سے وہ لاپتا تھے۔

فٹبالر کے لاپتہ ہونے کے 10 روز بعد جسم کے اعضا برازیل کے جنوب میں ریاست میٹو گروسو ڈو سول کی
میونسپلٹی سیٹے کیوڈاس میں دریائے ’ایگواتمے‘ میں پائے گئے جن کی شناخت فٹبالر کے ہاتھ پر بنے ایک ٹیٹو سے کی گئی۔

- Advertisement -

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق وینیسیس کا قتل ان کی گرل فرینڈ روبیا دی اولیور کے ایک قریبی دوست ڈینیلو دا سیلوا نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینیسیس جب پارٹی سے اپنی گرل فرینڈ کے گھر پہنچے تو وہاں وہ ڈینیلو کے ساتھ کمرے میں موجود تھیں جس کو دیکھ کر فٹبالر طیش میں آگئے اور اسی اثنا میں جھگڑا ہوا اور ڈینیلو نے فٹبالر کے عقب سے گولی چلا کر ان کو جان سے مار دیا۔

مقامی پولیس نے فٹبالر کی گرل فرینڈ روبیا کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں