منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کراچی : دکانداروں اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا، مارکیٹیں بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے علاقے لسبیلہ چوک پر دوگروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے سبب حالات کشیدہ ہوگئے، بازار بند، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

نمائدہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا پٹیل پاڑا کے رہائشیوں اور نسیم کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں میں ہوا جھگڑے کے بعد نسیم کلاتھ مارکیٹ اور خلیجی باڑا مارکیٹ بند کردی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑا کے رہائشی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے، کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مارکیٹ کے 2 دکانداروں کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے افراد پر حملہ میں ملوث ہیں۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست دونوں دکانداروں کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں