ممبئی: پاکستان کے علاقے پشاور میں پیدا ہونے والے بھارتی لیجنڈ دلیپ کمار آج اپنی 96ویں سالگرہ منا رہے ہیں، آپ 11 دسمبر 1922 کو خیبرپختونخواہ کے علاقے قصہ خوانی میں پیدا ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق 6 دہائیوں سے زائد پر محیط ہندی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا ستارہ اور ٹریجڈی کنگ دلیپ کمارآج 96 برس کے ہوگئے۔ یوسف خان عرف دلیپ کمار پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے۔
آپ کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کی تجارت سے وابستہ تھے وہ 1935 میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہندوستان کے شہر ممبئی منتقل ہوئے اور وہاں سے اپنا کاروبار جاری رکھا۔
مزید پڑھیں: دلیپ کمار روبہ صحت، اسپتال سے گھر منتقل
ممبئی منتقلی کے بعد 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش کی، دلیپ کمار کی منظوری کے بعد فلم ’’جواربھاٹا‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا۔
یوسف خان کی پہلی فلم 1943 میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا کردار ادا کیا ‘ عوامی مقبولیت کے بعد آپ کا اصل نام کہیں کھو گیا تاہم فلمی نام دلیپ کمار کے نام سے انڈسٹری میں پہچان ملی۔
سن 1949 میں راج کپوراورنرگس کے ساتھ پیارکی تکون پر مشتمل کلاسک فلم انداز نے دلیپ کمار کو سپراسٹار بنا دیا جب کہ یکے بعد دیگرے آنے والی فلموں نے انہیں بے مثال کامیابی دی۔
دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں کرانتی ،کرما،سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی، کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا اور رام اور شیام سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں تاہم 1960 میں تاریخی فلم “مغلِ اعظم” میں شہزادہ سلیم کا کرداران کی زندگی کایادگارکرداربن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے پریشان
عوامی مقبولیت اور اپنی اداکاری کی صلاحیتیں منوانے والے یوسف خان کو بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ آپ کو فلمی انڈسٹری میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جس کی بنیاد پر آپ کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دلیپ کمارکی فنی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں پدما بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈزبھی دیے گئے جبکہ گزشتہ برس یوسف خان کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
سالگرہ کی مبارک مباد
پاکستان گلوکار اور اداکار علی ظفر نے دلیپ کمار کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی
“Today marks the 96th birthday of an actor who revolutionised acting and set standards impossible to meet even today. The legendary @TheDilipKumar. Plan to watch one of his classics tonight with family. Sahab, aapka saaya hum sab per humesha salamat rahe. Ameen.” AZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 11, 2018
سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی
Happy Birthday to the legendary actor Dilip Kumar! pic.twitter.com/bKvDZJeWnS
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) December 11, 2018
علاوہ ازیں بالی ووڈ کے تمام فنکاروں اور مداحوں نے دلیپ کمار کو سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی عمر خضر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.