تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اللہ کا شکر ، سب کچھ ٹھیک ہے‘

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے حوالے سے اب سب کچھ ٹھیک ہے اور اُن کی طبیعت بہتر ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو کمر میں درد کی تکلیف کے بعد ممبئی کے لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

شہنشاہ جذبات کہلانے والے بھارت کے ممتاز اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

لیجنڈری اداکار کی طبعیت کے حوالے سے جب مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو خبر ملی وہ بہت پریشان ہوگئے تھے اور اس حوالے سے بہت ساری افواہیں بھی زیر گردش تھیں۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار کے ہم شکل نے سب کو پریشان کردیا

دلیپ کمار کی اہلیہ سائر بانو نے اداکارکی آئی ڈی سے پیغام جاری کر کے اُن کی طبیعت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا اور سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سائرہ بانو نے بتایا کہ ‘کمر میں درد کی شکایت کے بعد دلیپ کمار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ گھر پر ہیں‘۔

’مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ اللہ کا شکر ہے، سب کچھ ٹھیک ہے، آپ سب کی دعاؤں‌ اور محبتوں کی وجہ سے ہی دلیپ صاحب اب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ 97 سالہ اداکار کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں گزشتہ برس بھی نمونیہ بگڑنے کی وجہ سے تین بار اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -