منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی : اربوں روپے کی کرپشن، ڈی ایم سی ملیر کے دفتر سے اہم ریکارڈ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی کرپشن حکام نے ڈی ایم سی ملیر کے دفتر پر چھاپہ مار کر محکمہ میں اربوں روپے کی ہونے والی کرپشن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، چیف آفیسر،ٹیکسیشن آفیسراوردیگرعملہ بدعنوانی میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے ڈی ایم سی ملیر کراچی کے دفتر پر چھاپہ مارکر اربوں روپے کرپشن کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

اس حوالے سے ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضمیرعباسی کا کہنا ہے کہ محکمہ میں ڈھائی سال کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، صرف الیکٹریکل اور تعمیراتی کام کی مد میں ایک ارب30کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ جعلی بلوں کے ذریعے90کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق680گھوسٹ ملازمین کی تعیناتی بھی کی گئی ہے، ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں72کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، گاڑیوں کی مرمت ودیگر مد میں41کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔

ضمیرعباسی کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی ملیر دفتر سے تمام ٹھیکے رشوت کے عوض دیئے گئے، اینٹی کرپشن حکام دفتر سے مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ چھاپہ میونسپل کمشنر ملیرجان محمد بلوچ کےخلاف مارا گیا ہے، کرپشن کیس میں چیف آفیسر، ٹیکسیشن آفیسراور دیگر عملہ بھی ملوث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں