تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈونلڈٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرلی

کلیولینڈ: ڈونلڈٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرلی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشتگردی پرسمجھوتہ کرنے والے ممالک سے امیگریشن پر پابندی لگائیں گے، داعش کو تیزی سے ختم کرنا ہوگا۔

امریکی شہرکلیولینڈ میں ری پبلکن پارٹی کے کنونشن میں صدارتی نامزدگی رسمی طور پر قبول کرنے کے بعد تقریرمیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تشدد میں ملوث یا اس کی حمایت کرنے والوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے، دہشتگردی پر سمجھوتہ کرنے والے ملکوں کی امیگریشن پربھی پابندی لگانا ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے دہشتگرد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، داعش کے خاتمے کے لئے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

اپنی مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلنٹن کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا غیر مستحکم ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کنونشن میں اپنی پالیسیوں کے بارے میں بتارہے تھے اور کنونشن سینٹر کے باہر ان کی پالیسیوں کے خلاف سیکڑوں افراد مظاہرہ کررہے تھے، مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن پارٹی کے باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رپبلکن پارٹی نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -