ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میں بے قصور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ کا فرد جرم میں عائد الزامات سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرد جرم میں عائد الزامات سے انکار کردیا اور کہا میں بے قصور ہوں، یہ مقدمہ میرے آزادی اظہار کے حق کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن مداخلت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن کورٹ ہاؤس میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت میں ٹرمپ نے فرد جرم میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے صدر ٹرمپ نے کپیٹل ہل سے متعلق لگائے گئے الزامات مسترد کردئیے اور کہا میں بے قصور ہوں۔

- Advertisement -

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فردجرم میں بے بنیادالزامات لگائے گئے، یہ مقدمہ میرے آزادی اظہار کے حق کے خلاف ہے۔

عدالت میں پیش ہونے سے پہلے ٹرمپ نےتمام تر کارروائی کا ذمہ دار صدر بائیڈن کو ٹہرایااور الزام لگایا تھا کہ صدر جوبائیڈن اور ان کا خاندان کئی ممالک سے کروڑوں ڈالر رشوت لے رہا ہے، آج جو ہورہا ہے ایسا امریکا میں نہیں ہونا چاہئیے۔

پیشی کے دوران واشنگٹن کورٹ کے باہر ایک طرف سابق صدر ٹرمپ کے حمایتی تھے تو دوسری طرف مخالفین نعرے بازی کر رہے تھے۔

ٹرمپ پیشی کے بعد واشنگٹن سے اپنے طیارے میں نیوجرسی چلے گئے، مقدمے کی آئندہ سماعت آٹھائیس اگست کوہوگی۔

یاد رہے منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے اور کیپیٹل ہل پر حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں پچپن برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں