جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بائیڈن خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں، ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے سرفہرست خواہش مند نے یہ بات آئیوا میں ریلی سے خطاب میں کہی۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی حالت قابل رحم ہے۔ بائیڈن پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں خوف پھیلا رہے تھے۔

- Advertisement -

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امر یکی جمہوریت کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی

امریکی صدر بائیڈن کا پنسلوینیا سے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں