سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، ٹرمپ کی دوسری اہلیہ کے بارے میں ایف بی آئی کی ایک رپورٹ میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنازعات اور اسکینڈلز سے بھرپور زندگی کا کسے علم نہیں؟ تاہم اب ان کی دوسری اہلیہ کے معاشقے کی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ایف بی آئی کی رپورٹ میں حیران کُن انکشافات کئے گئے ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ اور گلوکارہ مارلا میپلز سے شادی کی تھی۔ ٹرمپ کی یہ دوسری شادی تھی۔
تاہم مارلا میپلز 1994 میں معروف راک اسٹار کرونر مائیکل بولٹن کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور جب سابق امریکی صدر مغربی ساحل کے دورے پر روانہ ہوتے تو مارلا میپلز گلوکار مائیکل بولٹن کو گھر مدعو کرلیتی تھیں۔
سابق امریکی صدر کو ان دونوں کے معاشقے کی اطلاع مل گئی اور ایک موقع پر انہوں نے مارلا میپلز کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔
بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے اور مارلا میپلز کے درمیان سے مائیکل بولٹن کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے، مارلا میپلز اور مائیکل بولٹن کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔
صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو ’’ہٹلر‘‘ قرار دے دیا
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مارلا میپلز کے سابق امریکی صدر کے باڈی گارڈ اسپینسر ویگنر کے ساتھ بھی مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارلا میپلز کو1999 کو طلاق دیدی تھی۔