ممبئی: اوم شانتی اوم میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف اداکار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن رام پال ایک حادثے میں اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے، جس کے بعد انھیں شدید تکلیف کی حالت میں اسپتال لایا گیا.
اوم شانتی اوم اور ڈان میں کنگ خان کے مدمقابل اہم کردار ادا کرنے والے ارجن رام پاک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے اس واقعے کی تصدیق ہوتی ہے.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹانگ کا ایم آرآئی ہو رہا ہے اور ان کے چہرے پر شدید کرب ہے.
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے
انھوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کا گھٹنا ٹوٹ گیا اوریہ وقت ان کے لیے برا وقت ہے. ابھی یہ واضح نہیںکہ یہ حادثے کیسے پیش آیا.
یاد رہے کہ 45 سالہ اداکار کی فلم "پلٹن” 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی، جس کے ہدایت کار جے پی دتا ہیں.
واضح رہے کہ ایک زمانے میں ارجن رام پاک کا شمار شاہ رخ خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا، مگر پھر ان میں اخلافات پیدا ہوگئے.