پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چیچنیا کے چار مسلمان بھائی فیشن ماڈلنگ کی دنیا پر چھا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گرونزے : چیچنیا کے چار مسلمان بھائی یورپ کے مشہور ماڈل بن گئے، جبرئیل، سُلم بیگ، اسلام اور تامِک نے ثقافتی رجحانات سے بغاوت کی اور اب وہ دنیا کے بڑے فیشن ہاؤسز کے ماڈلز بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی رجحانات رکھنے والی روس کے زیر انتظام مسلم ریاست چیچنیا میں مردوں کی ماڈلنگ معیوب سمجھی جاتی ہے، وہاں اپنی مذہبی شناخت پر فخر کرنے والے دولاتوف برادرز نامی چار بھائیوں جبرئیل، سُلم بیگ، اسلام اور تامِک نے فیشن کی دنیا میں اپنا سکہ جما لیا۔

یہ چاروں بھائی ماڈلنگ کرتے ہیں اور مارشل آرٹس بھی جانتے ہیں لیکن سب سے بڑھ کرخاندان اور مذہب کو بھی تسلیم کرتے ہیں، مشہور ماڈلز دولاتوف برادرز بڑے برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرتے ہیں۔

یہ دولاتوف برادرز  ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مردوں کا یہ سب کرنا برائی تصور کیا جاتا ہے، ان چاروں نے ماڈلنگ کے لیے ایک حد مقرر کر رکھی ہے، اسلام اور خاندان کی محبت ان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

ایک معروف فیشن میگزین نے چاروں بھائیوں کو دنیا کے دس بڑے ماڈلز میں شامل کیا ہے لیکن دولاتوف برادرز اپنا کامیاب مستقبل ماڈلنگ سے زیادہ مارشل آرٹس میں دیکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں