تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا وبا ، آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم قرار

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کی چوتھی لہر کے خاتمے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کی چوتھی لہر پر گہری نظر ہے، ملک میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کراچی میں کرونا کی صورتحال میں بہتری آئی،خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں کرونا کیسز بڑھے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کی چوتھی لہر پر صورتحال دو ہفتوں میں واضح ہو گی، پاکستان میں عالمی وبا سے متعلق آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، کرونا کی چوتھی وبا کب ختم ہوگی؟ اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویرینٹ میں تیزی سے اضافہ ، مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز یقینی بنانے کی ہدایت

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر چکے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 72 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔

ملک میں اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 43 ہزار 317 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار 373 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -