اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ڈرامے باز چیونٹی دریافت، مرنے کا ڈھونگ رچاتی ہے!

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں ایک سے ایک بڑا ڈرامائی کردار موجود ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایسی ڈراما باز چیونٹی دریافت کی ہے جو مرنے کا ڈھونگ رچاتی ہے۔

دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک ڈرامائی کردار موجود ہے جو اپنے مفاد کے لیے فنکاری کرنے سے نہیں چوکتا ہے اور یہ خاصیت خاص الخاص انسانوں اور بعض جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے مگر اب سائنسدانوں نے زمین پر رینگنے والی ڈراما باز چیونٹی دریافت کی ہے جو مرنے کا ڈھونگ رچاتی ہے لیکن اس کا یہ مرنے کا یہ ڈراما اپنے تحفظ اور شکاری کا نوالہ بننے سے بچنے کے لیے ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مشہور کینگرو جزیرے پر جامعہ جنوبی آسٹریلیا کے ماہرین نے ’پولیراکس فیموریٹا‘ نامی چیونٹیوں میں یہ خاصیت دریافت کی ہے کہ وہ اپنے دشمن سے بچنے اور شکاری کا نوالہ بننے سے خود کو بچانے کے لیے مرنے کا ڈھونگ رچاتی ہیں۔

- Advertisement -

یہ انکشاف سائنسدانوں کو حادثاتی طور پر ہوا جب انہوں نے درختوں پر رکھے پگمی پوسم اور چمگادڑوں والے تحقیقی ڈبوں میں ان چیونٹیوں کا غول دیکھا۔ لیکن کھولنے پر دیکھا کہ اس میں ایک دو نہیں بلکہ ساری چیونٹییاں مری ہوئی تھیں۔

ماہرین کو اس پر شک ہوا اور وہ دور ہٹے تو دھیرے دھیرے چیونٹیاں اٹھیں اور معمول کا کام کرنے لگیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ چیونٹیاں خود کو شکارہونے سے بچانے کے لیے یہ عمل کرتی ہیں۔ اگرچہ یہ خاصیت کئی جانوروں میں دیکھی گئی ہے جن میں دیگر کیڑے مکوڑے بھی شامل ہیں لیکن پہلی مرتبہ کوئی چیونٹی اس کی ماہر نکلی ہے۔

ماہرین نے تحقیقی بلکہ بچاؤ والے ڈبوں میں ان چیونٹیوں کو رہنے کی ترغیب دی تھی کیونکہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے یہ نایاب چیونٹیاں بہت متاثر ہوئی ہیں۔ یہ چیونٹیاں ماحول کا اہم حصہ ہے اور ان پر مزید تحقیق جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں