اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

عوام ہوشیار! انجکشن کی تیاری میں استعمال ہونے والے محلول سے متعلق الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈریپ نے انجکشن کی تیاری میں استعمال ہونے والے محلول سٹیرائل واٹر کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے پروڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے انجکشن کی تیاری میں استعمال ہونے والے محلول کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا اور ساتھ ہی انجکشن سٹیرائل واٹر کا پروڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر ری کال الرٹ کا اجرا شہری،ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے کیا ہے، سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ غیر معیاری قرار دیا۔

- Advertisement -

الرٹ میں کہنا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ بی 6-77 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، سٹیرائل واٹر اینٹی بائیوٹک اور انجکشن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے، سٹیرائل واٹر کو ملا کر ادویات کا محلول تیار کیا جاتا ہے۔

غیر معیاری سٹیرائل واٹر کا استعمال مریض کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور محلول سے تیارکردہ انجکشن ری ایکشن کر سکتا ہے، بخار، سوزش، شاک ہوسکتا ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو سٹیرائل واٹر کا متاثرہ بیچ مارکیٹ میں سپلائی سے روک دیا ہے ، غیر معیاری سٹیرائل انجکشن واٹر آئی ایس آئی ایس فارما کراچی کاتیارکردہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو سٹیرائل واٹر کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ کیمسٹ سٹیرائل انجکشن واٹر کے متاثرہ بیچ کی سیل روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں۔

الرٹ کے مطابق کیمسٹ سٹیرائل انجکشن واٹر کا متاثرہ بیچ کمپنی کو واپس کریں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں اور ڈاکٹرز مریضوں کو سٹیرائل انجکشن واٹر کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں