اشتہار

شہری ہوشیار ! پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کرتے ہوئے 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق گمبیا میں پاکستانی کمپنی کے کف سیرپ پر سیفٹی الرٹ جاری ہونے کے معاملے پر ڈریپ نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات سے متعلق انتباہی مراسلہ جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انتباہی مراسلہ شہریوں،ڈاکٹرز، فارمیسی، اسپتالوں کوجاری کیا گیاہے، ڈیوس فارما کے سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدارمقررہ سے زائد تھی۔

- Advertisement -

ڈریپ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈیوس فارما نے کف سیرپ گیمبیا کو درآمد کئے تھے، گیمبیا میڈیکل کنٹرول ایجنسی کی معلومات پر تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے ڈیوس فارما کو 7 ادویات مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے ، ڈیوس فارما کو مشتبہ ادویات کے34بیچ اٹھانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملٹی وٹامن سیرپ کے10بیچ، زنک سیرپ 17بیچ ، اینٹی الرجک سیرپ کا1، امراض معدہ سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ ڈیوس فارما کو نزلہ زکام سیرپ کا ایک بیچ ، کھانسی سیرپ کابیچ ، اعصابی امراض کےسیرپ کا بیچ واپس اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارمیسی، کیمسٹ مشتبہ ادویات کی ترسیل اور فروخت نہ کریں اور کیمسٹ سیرپ کےمشتبہ بیچ کی فروخت روکنےکیلئےاسٹاک چیک کریں۔

الرٹ کے مطابق فارمیسی اور کیمسٹ مشتبہ سیرپ کےبیچ کمپنی کوواپس بھجوائیں، ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ شہری مشتبہ ادویات کے 34 بیچزکے استعمال سے گریزکریں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں