تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دھیمے مزاج کے راہول ڈریوڈ کو غصے میں دیکھ کر شعیب اختر نے کیا کہا؟

لاہور: دھیمے مزاج کے حامل بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کو غصے میں دیکھ کر سپیڈ اسٹار شعیب اختر نے جملہ کسنے کی پرانی یاد تازہ کرلی۔

جب بھی پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوتے ہیں تو شائقین کی توقعات اپنی اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہت بڑھ جاتی ہے، اور کھلاڑی بھی اس کا دباؤ محسوس کرتے ہیں، اس دوران اکثر ایسے واقعات بھی ہوجاتے ہیں جس سے دھمیے مزاج کے حامل بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ جیسے کرکٹرز کے جذبات بھی بھڑک اٹھتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ 2004 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے دوران بھی پیش آیا، جہاں عام طور پر پرسکون رہنے والے راہول ڈریوڈ بھی اس وقت اپنی آپا کھو بیٹھے جب وہ اسٹار پیسر شعیب اختر سے ٹکرا گئے۔

شعیب اختر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا کیونکہ وہ ڈریوڈ کو ایک ایسے شخص کے طور پر جانتا تھا جو ہمیشہ پرسکون رہتا ہے

شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2004کا واقعہ بیان کرتے ہوئے سابق پاکستانی پیسر نے کہا کہ میں بھارت کیخلاف میچ میں بہت تیز بولنگ کررہا تھا، محمد کیف میرے دوڑنے سے پہلے کریز سے نکلتے رہے،جس پر مجھے ان پر غصہ آرہا تھا، بالآخر ان کو آؤٹ کیا، اس کے بعد یوراج سنگھ کی وکٹ بھی اڑادی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کے بیان نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا

انہوں نے بتایا کہ ہم میچ جیتنے کے بہت قریب تھے، اس دوران راہول ڈریوڈ دوڑتے ہوئے مجھ سے ٹکرا گئے جس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ اپنی سائیڈ پر دوڑیں اور میں اپنی سائیڈ پر۔

سپیڈ اسٹار نے بتایا کہ یہ کہنے پر راہول ڈریوڈ طیش میں نظر آگئے تو ان سے کہا کہ راہول کیا ہوگیا ’’توبھی لڑسکتا ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -