تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق

ریاض : سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر سیکیورٹی اداروں کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر عسیر میں منشیات فروشوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا تو منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس سارجنٹ عبداللہ عسیری شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر عسیر کے سیکیورٹی اداروں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر غیر ملکی منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

جنرل سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک غیر ملکی منشیات فروش ہلاک جبکہ سعودی ڈرگ ڈیلر زخمی ہوگیا۔

جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منشیات فروش کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، جبکہ موقع سے فرار کی کوشش کرنے والے دیگر 4 ایتھوپیائی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -