اشتہار

دعا بھٹو حلیم عادل شیخ سے خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع لینے کیلئے ملیر فیملی کورٹ سے رجوع کیا ہے، انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بہت سی وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر وہ مزید حلیم عادل شیخ کیساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

ادھر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو کے اس اقدام کو اپنے خلاف انتقامی کارروائی قراردے دیا ہے۔

- Advertisement -

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دعا بھٹو سے خوف یا سازش کے تحت یہ سب کرایا گیا ہے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے لئے نئی مشکل پیدا ہوگئی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی شادی 2021 میں منظرِ عام پر آئی تھی۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کی طاہرہ دعا بھٹوسے دوسری شادی ہے، دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں