جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

دبئی: زیر سمندر مسجد کا افتتاح کب ہوگا؟ تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں سمندر پر مسجد کی تعمیرکا آغاز کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا کہ نمازیوں کی سہولت کے پیش زیر سمندر ہال بنایا بھی جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد میں تین منزلیں ہوں گی جہاں 50 سے 75 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ مسجد دبئی واٹر کینال میں‘محکمہ اسلامی امور اور فلاح’ تعمیر کر رہا ہے۔

حکام کی جانب سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سمندر پر تعمیر ہونے ہوالی مسجد کتنی خوبصورت ہوگی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق سمندر کے اوپر تعمیر ہونے والی دو منزلوں میں اسلامی لیکچر اور ورکشاپس کیلئے ہال بنایا جارہا ہے۔ یہ مسجد زمین سے بھی جڑی ہوگی، مسجد کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔

مسجد میں تمام عقائد کے افراد کو آنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں اور اسلامی روایات کے مطابق برتاؤ کریں، جبکہ خواتین کو مسجد میں داخلے کے وقت اپنے سر اور کندھے ڈھانپنا ہوں گے۔

سمندر پر تعمیر شدہ مسجد امارات میں موجود سیاحوں کیلئے بہت کشش کا باعث ہوگی، سیاحوں کو نماز پڑھنے یا صرف مسجد دیکھنے کیلئے بھی جانے کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق دبئی میں اگلے سال سمندر پر تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا جائے گا، اس مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے زیر سمندر ہال بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں