تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی میں‌ خاتون سے زیادتی، دو اماراتی اور ایک پاکستانی پر فرد جرم عائد

دبئی :دبئی کی عدالت نے کینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث دو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ دو ملزمان زیادتی میں تعاون کے مرتکب پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے کینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے پر دو اماراتی ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کی معاونت پر ایک پاکستانی نوجوان پر زیادتی کی نیت سے حملہ کرنے کا الزام بھی ثابت ہو گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ رات گئے کسی کام سے جارہی تھی کہ سات افراد نے انہیں گھیر لیا اور زدو کوب کیا جن میں دو افراد خاتون کو زبردستی بائیک پر بیٹھا کر تنہائی والی جگہ لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی 41 سالہ کینیائی خاتون کے 23 سالہ بوائے فرینڈ نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ دو لوگ میری دوست کو اغواء کر کے لے گئے جب کہ بقیہ پانچ لوگوں نے مجھ پر چھری کے وار کیے اور پیسے و موبائل وغیرہ چھین کر مجھے زدوکوب کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

مقامی پولیس افسر نے عدالت کو تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فرانزک رپورٹ سے دو افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ زیادتی کا عمل ثابت ہو گیا ہے جب کہ ایک پاکستانی اور ایک امارتی بغیر لائسنس شراب نوشی کرنے اور زیادتی کی نیت سے حملہ کرنے کا مرتکب پایا گیا۔

پولیس افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ جائے وقوع سے ایک تیز دھار چھری بھی برآمد ہوئی جو کہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون اور ان کے دوست کو دھمکانے اور چھینا جھپٹی میں استعمال ہوئی، تحقیقات ابھی جاری ہیں جب کہ مجرم پائے گئے ملزمان میں سے ایک عمر میں انتہائی کم ہےاس لیے اسے بچوں کی جیل میں رکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پولیس افسر نے عدالت میں فرانزک رپورٹ بھی پیش کی جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلی سماعت میں مقدمے کا فیصلہ سنا دیا جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -