تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کس گلوکار کی شادی ہوئی تو درفشاں سلیم کا دل ٹوٹ گیا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم میرے کرش تھے جب ان کی شادی ہوئی تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ درفشاں سلیم نے شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت اپنے ڈراموں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان ندا یاسر نے درفشاں سلیم سے سوال کیا کہ پہلی بار دل کب ٹوٹا تھا؟ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی ہیرو کی شادی ہوجائے تو اکثر لڑکیوں کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے یاد ہے جب میں او لیولز کررہی تھی تو عاطف سلم میرے کرش تھے میں انہیں اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت انہی کے گانے سنتی تھی اور انہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی۔‘

درفشاں سلیم نے بتایا کہ ’میری بہن اب بھی کہتی ہیں کہ آپ ے کبھی اس بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری عاطف اسلم سے پہلی ملاقات ان کی شادی کے دو دن بعد ہوئی تھی اس وقت میں رہ رہی تھی تب میری عمر اتنی زیادہ نہیں تھی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی شادی سارا بھروانا سے مارچ 2013 میں ہوئی تھی۔

جب عاطف اسلم کی شادی ہوئی اس وقت درفشاں سلیم اولیولز کررہی تھیں اور انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا تھا لیکن اب اداکارہ کے متعدد ڈرامے مقبول ہوئے جن میں پردیس، بھڑاس، کیسی تیری خود غرضی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -