اشتہار

درفشاں سلیم کس کا ’چالان‘ کریں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے بتایا ہے کہ وہ کس کا چالان کریں گی؟

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ درفشاں سلیم نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک سیگمنٹ میں درفشاں کو تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ اگر فلاں شعبے سے منسلک ہوتیں تو کیا کرتیں؟

- Advertisement -

ندا یاسر نے پوچھا کہ ’درفشاں اگر ٹریفک پولیس اہلکار ہوتیں تو کس کا چالان کرتیں؟

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے بھائی کا چالان کرتیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت خطرناک ڈرائیونگ کرتا ہے، چھوٹا بھائی اور بہن بھی یہی کہتی ہیں۔‘

درفشاں سلیم نے بتایا کہ میں بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہوں، میرے دو بھائی ہیں ایک بھائی آرکیٹیکٹ ہے اور اس کی اپنی کمپنی ہے، دوسرا بھائی 14 سال کا ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں درفشاں سلیم نے کہا کہ ’آن اسکرین والدین میں شہود علوی اور مرینہ خان پسند ہیں۔‘

درفشاں سلیم کو چور کی تصویر دکھا کر پوچھا گیا کہ اگر چور ہوتیں تو کس کے گھر ڈاکا ڈالتیں؟

اداکارہ نے کہا کہ ’نہیں، میں ڈاکا نہیں ڈال سکتی، میں اتنی پھوڑ ہوں کہ مجھ سے اپنے گھر کا دروازہ ہی نہیں کھولا جاتا ہے، میں اپنی چابیاں ہی رکھ کر بھول جاتی ہوں اور جب دروازہ کھولنے کی کوشش کرتی ہوں تو مجھ سے نہیں کھلتا ہے لہٰذا میں یہ کام نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بھڑاس، پردیس اور کیسی تیری خود غرضی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں