منگنی کرنے جارہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ تعلق اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، دونوں اگلے ماہلیکن ان دونوں کے اس تعلق کو بنانے میں کس کا ہاتھ ہے، یہ سامنے آگیا۔
ہالی ووڈ کے ڈوائن جانسن جنہیں دی راک بھی کہا جاتا ہے، کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے اس خوشگوار تعلق کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
راک جانسن نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ تعلق قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی محبت اور ملاقاتوں کی تصدیق بھی کی۔
دی راک پریانکا چوپڑا کے ساتھ ’بے واچ‘ اور نک جونز کے ساتھ ’جمانجی‘ میں کام کر چکے ہیں۔
جب راک سے پوچھا گیا کہ کیا ان دونوں کو ملانے کے ذمہ دار وہ تھے، تو انہوں نے سوال کیا، ’کیا دونوں خوش ہیں؟‘، اور جب ان سے کہا گیا کہ دونوں بہت خوش نظر آتے ہیں تو راک جانسن نے کہا، ’اگر وہ دونوں خوش ہیں تو پھر میں ضرور انہیں ملانے کا کریڈٹ لوں گا‘۔
واضح رہے کہ نک اور پریانکا کی پہلی ملاقات 2017 میں میٹ گالا میں ہوئی تھی جس میں دونوں نے ایک ساتھ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
دونوں کی دوستی ہوئی جو بتدریج محبت میں تبدیل ہوگئی۔
نک جونز کچھ عرصہ قبل بھارت بھی آئے تھے جہاں انہوں نے پریانکا کی والدہ سے ملاقات کی اور اسی ملاقات میں دونوں کی منگنی بھی طے پائی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔