ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ہالی ووڈ اداکار اور نامور ریسلر پاکستانیوں کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور سابق ریسلر دی راک نے  اپنی نئی فلم سراہنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن کی فلم ’ہوبز اینڈ شا‘ نے پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد نیا ریکارڈ بنایا اور ریلیز کے پہلے ہی اس کی باکس آفس پر کلیکشن لاکھوں روپے رہی۔

فلم نے آٹھ روز میں 3 کروڑ 22 لاکھ روپے کمائے اور آئندہ آنے والے چند دنوں تک سینیما گھروں میں ٹکٹس بک ہیں۔ ہوبز اینڈ شا کو انگلش فلموں کی تیسری بڑی فلم قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈوین جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہوبز اور شا کا اچھا استقبال کیا جس پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں‘۔

انہوں نے پاکستانی سینما گھروں میں ہونے والی آمدنی کو بہت زیادہ اور حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی محبتوں کا شکریہ جنہوں نے فلم دیکھی اور اس سے محظوظ بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: راک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈوین جانسن نے بقیہ ادارکاروں کو ایک سال میں پیچھے چھوڑ کر مستحکم پوزیشن بنائی۔ انہوں نے 2019 میں 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ جانسن نے ہوبس اینڈ شاؤ اور جمانجی دی نیکسٹ لیول جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں