اشتہار

شفقت محمود اورمسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس کا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں پی ٹی آئی کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن جاری رہا۔

پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اورمسرت جمشید چیمہ کے گھر پر چھاپے مارے، پولیس چھاپے کے دوران شفقت محمود اور مسرت چیمہ گھر پرموجود نہیں تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے مسرت چیمہ کے گھر پر لگے کیمرے بھی اپنی تحویل میں لے لئے اور ساتھ ہی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

اس کے علاوہ پی پی158سے پی ٹی آئی امیدوار کرن ندیم کےگھرپولیس کا چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھیں ، کرن ندیم نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنےکیلئےکاغذات جمع کروائے ہیں۔

لاہور میں پی پی 159سےپی ٹی آئی امیدوارمہر نعیم کےڈیرے اور پولیٹیکل سیکریٹری ٹو چیئرمین پی ٹی آئی حافظ فرحت کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا۔

پولیس نے پی پی 145سےپی ٹی آئی امیدوارملک مبشر کے گھر اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سلیمان کے راوی ٹاؤن میں گھر پر چھاپہ مارا۔

این اے 52 کے علاقے میں بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چیئرمین یوسی کری راجہ زبیرخان کے گھر کے 3 ملازمین ، روات سےاین اے 52 کےسینئرپی ٹی آئی رہنما ولی خان اور علاقہ ہمک سےسینئرپی ٹی آئی رہنما راجہ مدثرکے بھائی کو گرفتارکر لیا۔

اسلام آباد میں میاں سلمان شعیب کے گھر چھاپہ مارا گیا ، پولیس اہلکار نے دو ماہ کے بچے کا جھولا لاتیں مار کر توڑ دیا اور بچےکی موجود گی کاخیال نہ کیا۔

بنی گالہ کے قریب خاور ستّی کے گھر ستّی ہاؤس پر چھاپے کے دوران پولیس تین بھائیوں کو گرفتار کر کے لے گئی، اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ستتر سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں