تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

دنیامیں 3 کھرب درخت ہیں: تحقیق

بون: ایک تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ تین کھرب درخت ہیں یعنی کہ اندازاً ایک انسان کے لئے دنیا میں 422درخت ہیں جوکہ اب تک لگائے گئے تخمینے سے آٹھ فیصد زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ژیل یونیورسٹی کے تحت 15 ممالک کے ارکان پرمبنی ٹیم نے یہ تحقیق کی ہے اور اس کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

تحقیق کے سربراہ تھامس کراؤتھر کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیرت انگیزتعداد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ایک بری خبر بھی ہے اوروہ یہ کہ دنیا میں جب سے انسانی تہذیب آباد ہوئی ہے اس وقت دنیا میں جو درختوں کی تعداد تھی اب درخت اس سے آدھی تعداد میں رہ گئے ہیں اور درختوں کی مقدار تیزی سے گھٹتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگلات انتہائی تیزی کے ساتھ صاف کئے جارہے ہیں اورانسان ہرسال 15 ارب درخت کاٹ دیتا ہے۔

ٹیم کی یہ تحقیق دنیا کے 40 ہزار چھوٹے بڑے جنگلات میں درختوں کی گنتی کے نتیجے میں کی گئی ہے اور تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ گھنے درخت روس کے شمالی جنگلات میں ہیں۔

جب کہ دنیا کہ سب سے زیادہ یعنی 43 فیصد درخت دنیا کے مرطوب آب و ہوا والے علاقوں میں واقع ہیں۔

Comments

- Advertisement -