اشتہار

ایبٹ آباد، سوات ،بٹگرام ،شانگلہ اور چلاس میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے ،زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، گلگت، چلاس، شانگلہ، غذر، نیلم مانسہرہ، ایبٹ آباد، سکردو اور گردو نواح میں محسوس کئے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کے قریب اور گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

- Advertisement -

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں