تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

سوات: سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع سوات، مینگورہ و گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

شدید زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سوات و گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

گذشتہ ماہ بھی سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 168کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ ماہ فروری میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

رواں سال اٹھائیس جنوری کو بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی شدت 4.4 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -