تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماہرین نے گوشت کھانے کے طبی فوائد بتا دیے

نیویارک: امریکا کے تحقیقی ماہرین نے گوشت کھانے کے بے شمار فوائد تلاش کرتے ہوئے صرف سبزیاں استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف الباما میں تحقیقی مطالعہ ہوا جس میں لوگوں کی غذائی عادات کی نگرانی اور ان کےصحت پر پڑنے والے اثرات کا معائنہ کیا گیا۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران ایک لاکھ 60 ہزار لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا اور اس کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی۔

مزید پڑھیں: اب سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت دستیاب ہوگا؟

ماہرین نے رپورٹ میں بتایا کہ سبزی خوری کے بہت زیادہ نقصان ہیں ، سبزی کا مستقل استعمال انسان کو ڈپریشن (دماغی مریض) بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے بعض لوگ خودکشی تک کرلیتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس کے برعکس وہ لوگ جو خوراک میں گوشت استعمال کرتے ہیں اُن کی ذہنی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تحقیق میں شامل ہر تین سبزی خوروں میں سے ایک ڈپریشن کا مریض تھا اور اُس کی ذہنی کیفیت اس قدر کمزور تھی کہ وہ خود کو نقصان تک پہنچانے میں دیر نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:کونسی سبزی بچوں کو کروناوائرس سے بچا سکتی ہے؟ ماؤں کا دیسی ٹوٹکا

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ایڈورڈ آرچر کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ سبزی خوری کے فوائد اور نقصانات پر صدیوں سے بحث جاری ہے تاہم ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ گوشت خوروں کی ذہنی و نفسیاتی صحت بہت بہتر ہوتی ہے چنانچہ ہم لوگوں کو نصیحت کریں گے کہ اگر آپ ڈپریشن، ذہنی خلفشار اور خود کو نقصان پہنچانے کے خطرناک روئیے سے بچنا چاہتے ہیں تو خوراک میں سبزی کے ساتھ گوشت کا استعمال بھی کریں۔

Comments

- Advertisement -