اشتہار

ای سی سی نے "حج پالیسی 2023” کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی گئی، اس سلسلے میں نو کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2023 کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے مطابق حج پیکج 2023 کے تحت شمال ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہونگے، جنوبی ریجن کے حج پر فی حاجی 11 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہوں گے، اس کے علاوہ ساتویں خانہ مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی غربت گریجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب 24 کروڑ روپے منظور کیے گئے جبکہ سال 2023میں یوریا کی کھپت کی سمری مؤخر کردی گئی ہے اور سولر پینل مینوفیکچرنگ کی پالیسی پر بھی غور مؤخر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے امسال حج کے لیے آنے والے عازمین کا پہلا قافلہ 21 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔

اس سال حج کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پاکستان سے نصف عازمین حج کی تعداد مدینہ منورہ اور نصف جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

21مئی سے پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور دیگر نجی ایئرلائنز کے ذریعے عازمین کی آمد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں