اشتہار

ای سی سی نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی گئی۔

1 لاکھ میٹرک ٹن چینی نجی شعبے کے ذریعے ایکسپورٹ کی جائے گی۔ ساتھ یہ شرط بھی ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن 31 جنوری 2023 تک ملک بھر میں چینی کے دام مستحکم رکھے گی۔ پہلے مرحلے میں 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

- Advertisement -

ای سی سی اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے 70 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جبکہ وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کے لیے 74 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز شوگر ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

ذرائع وزارت پیدوار نے اس متعلق بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں 1 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت ہوگی جبکہ ہر 15 روز بعد قیمت کا جائزہ لے کر مزید چینی برآمد ہو سکے گی۔

’مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔ شوگر ملز مالکان نے حکومت کے فیصلے کو مثبت قرار دے دیا تھا۔ فیصلے سے کسانوں کو ادائیگی اور قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں