اشتہار

جمعہ تک ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق بڑا فیصلہ ہوگا، شبرزیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جس نہج پرآج ہم ہیں ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکتے، پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑا فیصلہ ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے ملکی معاشی صورت حال کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ جو ابھی صورتحال ہےاس سےملک نہیں چل سکتا، آج جس نہج پر ہیں ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکتے، جمعہ تک ملک کے معاشی صورتحال سے متعلق بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

شبرزیدی نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ خطرناک ڈیڈلاک کیا ہے، آئی ایم ایف سمجھتا ہےکہ مارچ سےپہلےنگراں حکومت سے بات ہوگی اگر موجودہ حکومت مارچ تک برقرار رہی تو وہ بات چیت نہیں کرے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسوں کی وصولی کیلئے برانچیں رات کو بھی کھلی رہیں گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق گفتگو میں سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جگاڑ نہ کرسکے وہ ڈالرنیچےلانےمیں ناکام رہے، اس وقت ڈالر کے دو ریٹ ہیں جس سےتباہی ہورہی ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں 25 روپےکافرق ہے۔

انہوں نے چشم کشا انکشاف کیا کہ پاکستان کو ساڑھے 8 بلین کے قرضے دینے ہیں مگر ملکی خزانہ خالی ہے، ملک میں حوالہ ہورہا ہےاور برآمدات کا بیڑا غرق ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں