جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات پر محفوظ فیصلہ سنادیا ، جس میں 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ، جن میں جےیوپی نورانی اور :پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہیں ، پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ متعدد شوکاز نوٹس کے باوجود تیرہ سیاسی جماعتوں نے غیرسنجیدہ رویہ اپنائے رکھا۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان نیشنل مسلم لیگ، سنی تحریک، آل پاکستان مینارٹی الائنس، پاکستان امن پارٹی،آل پاکستان تحریک اورعوامی پارٹی پاکستان ایس کو ڈی لسٹ کردیا۔

اس کے علاوہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان برابری پارٹی اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ مسیحی عوامی پارٹی اور پاکستان قومی یکجہتی پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں