ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے مزید 2 الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مزید 2 الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق اسلام آباد اور کے پی کی شکایات کے لیے ٹریبونلز قائم کیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹریبونل قائم کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پانچ الیکشن ٹریبونلز قائم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

کے پی میں پہلا ٹریبونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹریبنول میں درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹریبونل سنے گا، ڈیرہ اسماعیل میں ٹریبونل جسٹس فضل سبحان پر مشتمل ہے۔

خیبرپختونخوا کا پانچواں ٹریبونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں انتخابی ٹریبونل کے لیے نام اب تک موصول نہیں ہوئے ہیں، ای سی نے پنجاب میں ٹریبونل کے قیام کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں