اشتہار

حکومت کی 3 ماہ کیلئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست پر فیصلہ کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن حکومت کی تین ماہ کیلئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست پر فیصلہ کل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ضمنی وبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق خط کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا کل دو بجے اجلاس پھرطلب کرلیا گیا، جس میں ،کئی اہم فیصلے ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری سمیت تینوں صوبوں کےآئی جیزکو بھی الیکشن کمیشن نے کل طلب کیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی 3 ماہ کیلئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست پر فیصلہ کل کیا جائے گا۔

خیال رہے اےاین پی نے ضمنی انتخاب ملتوی ہونے کی صورت میں حکومتی اتحاد چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔

صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پربتادیا ہے ضمنی انتخابات ملتوی کئے گئے توانتخابات سے دستبردار ہوجائیں گے اور حکومتی اتحاد کا حصہ بھی نہیں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں