بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

استاد نے طالب علم کو 10 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی کار انعام میں دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں ایک استاد نے سیکنڈری اسکول میں پہلی پوزیشن لانے پر طالب علم کو دس لاکھ پاؤنڈ مالیت کی پرآسائش کار انعام میں دے دی۔

مصری جریدے الوطن کے مطابق شمالی مصر کی کفر الشیخ کمشنری میں جیالوجی کے استاد نے ثانوی اسکول سائنس میں اول آنے والے محمود محمد عبدالفتاح کو نہایت قیمتی کار انعام میں دے دی۔

مصری استاد کا کہنا تھا کہ پہلی تین پوزیشنیں لانے والے تینوں طالب علم ان کے شاگرد ہیں، باقی دو طلبہ کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔ مصری استاد نے ایک ہفتہ قبل طے کیا تھا کہ ثانوی اسکول میں جو طلبہ پوزیشنیں لائیں گے انھیں وہ شان دار انعام دیں گے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق محمود عبدالفتاح نے 410 میں سے 403 نمبر حاصل کیے، وزیر تعلیم و تربیت نے محمود عبدالفتاح کو شان دار کامیابی کی خوش خبری سنائی۔

طالب علم نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے تیاری کے لیے کوئی خاص وقت متعین نہیں کیا تھا، البتہ وہ کامیابی کے لیے محنت کرتے رہے۔ محمود عبدالفتاح نے کہا کہ امتحانی پرچے میں بعض سوالات منفرد صلاحیت رکھنے والے طلبہ کے معیار کے تھے۔

مستقبل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ ایم بی بی ایس میں داخلہ لیں گے اور امراض قلب میں اسپیشلائزیشن کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں