تازہ ترین

اعجاز جاکھرانی کیس: وفاقی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگی

جیکب آباد : نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم انہیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں نیب کی جانب سے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اعجاز جاکھرانی پر نیب ٹیم پر حملہ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے ساتھیوں نے نیب کی کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اس کا الزام وفاقی وزیر محمد میاں سومرو پر عائد کیا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔

دھمکیوں کا وڈیو پیغام اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے، جس میں سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کے حمایتی شخص وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ نیب نے اعجاز جاکھرانی کے گھرچھاپہ مار کراچھانہیں کیا، محمد میاں سومرو تمھارے لئے اچھا ہے کہ امریکا چلے جاؤ،یہاں بچنا مشکل ہے۔

نیب کے مفرور ملزم کی حمایتوں کی جانب سے وفاقی وزیر کو کھلے عام دھمکیاں دینے پر ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کو تنقید کا سامنا ہے، سیاسی آشیر باد کے تحت پولیس کے اعلیٰ عہدے پر پہنچنے والے شمائل ریاض ملک جیکب آباد میں امن امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکے۔

یہ بھی پڑھیں: اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے جانے والی نیب ٹیم پر حملہ

یاد رہے کہ نیب ٹیم 28جون کو چوہدری شہزاد کی سربراہی میں اعجاز جاکھرانی کی رہائش گاہ پہنچی، مجیب الرحمان جا کھرانی نےکہا جہ اعجازجاکھرانی گھر میں ہیں بلا کرلاتا ہوں، اعجازجاکھرانی کےفرزند رافع جکھرانی ساتھیوں سمیت بیٹھک پرآئے، جہاں رافع جاکھرانی نےنیب ٹیم کو یرغمال بنا کرجان سےمارنے کی دھمکیاں دیں۔

نیب ٹیم کے مطابق رافع جاکھرانی نےبیٹھک کےباہردو ہزار قبیلےکےافراد کو جمع کرکےاعجاز جکھرانی کوفرار کرادیا جبکہ ہجوم کےساتھ ملکرنیب ٹیم پر فائرنگ اور تشدد کیا،گاڑیوں کےشیشےتوڑے ، نیب ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں، حملے سےنیب ٹیم نےموقع سےبھاگ کراپنی جان بچائی تھی۔

Comments

- Advertisement -