تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

الیکشن کمیشن بد دیانت اوربکاؤ ادارہ ہے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ نواز کا ب ونگ اوربد دیانت ادارہ ہے،جسے نواز شریف نے خرید رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالا میں سردار یار محمد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ تحریک انصاف متنازعہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی، الیکشن کمیشن نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

این اے 100 میں (ن) لیگ کی ایک اور وکٹ گرنے والی ہے، خواجہ آصف خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں،خواجہ آصف کے حلقے میں جب بیگ کھولے تو فارم 14-15 غائب تھے،حلقہ این اے 110 کے 5 پولنگ اسٹیشنز سے ووٹنگ بیگز غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس حلقے کی بھی پٹیشن کھولی جائے گی دھاندلی نظر آئے گی۔ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی دھاندلی ہوئی۔

یار محمد رند کے حلقے میں ابھی سے دھاندلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جھل مگسی میں ٹوٹل ووٹ سے بھی زائد ووٹ کاسٹ کئے گئے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ دھاندلی کا ایشو چھوڑ دیں، حالانکہ جمہوریت کیلئے شفاف الیکشن کرانا لازمی ہیں۔

پاک بھارت کرکٹ میچ تنازعہ پر ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جب بھارتی وزیر اعلیٰ خوش آمدید کہنے کو تیار نہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کیوں قومی ساکھ پر سمجھوتہ کررہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نجم سیٹھی اور شہریارخان کے ساتھ بھارت میں جو کچھ ہوا وہ بھول گئے؟ عمران خان نے پاک بھارت میچ کے مقام کی کولکتہ میں منتقلی کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وینیو تبدیل ہوا تو وہ خود بھی میچ میں شرکت کریں گے۔

 

Comments

- Advertisement -