اشتہار

ڈی نوٹیفائی ارکان اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سےمتعلق جاری اپنے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ 27،20،17جنوری اور3فروری کےنوٹیفکیشن پر تاحکم ثانی عملدرآمد معطل رہےگا۔

ای سی کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی پانچ خواتین کی نشستوں پر ڈی نوٹیفکیشن کا اعلامیہ بھی واپس لےلیا گیا تاہم اسلام آباد کےاین اے53،52اور54 میں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایاگیا کہ اسلام آباد کےتینوں حلقوں پرلاہور ہائیکورٹ کےاحکامات مؤثرنہیں، یہاں سولہ مارچ کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیتی ہوئی چھ نشستیں خالی قرار دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی کی نشستیں خالی قرار دے دی۔

ای سی پی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف این اے 45 کرم کی نشست رہے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت زیادہ نشستوں پر جیتنے والا ایک سیٹ ہی رکھ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں