ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنراعجازانورچوہان اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے ہر بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور انتخابات کیلئے سیکیورٹی ، ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن پلان کے حوالے سے بات کی گئی۔

- Advertisement -

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجازانورچوہان نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں اور تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران پولنگ بیگ کی تیاری کےعمل کی نگرانی کریں۔

اعجازانورچوہان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پرتمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ، شکایت کے ازالے کیلئے کنٹرول رومز کو مزید فعال کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ الیکشن کےدن 5لاکھ 70 ہزار تک عملہ تعینات ہوگا، الیکشن عملے کی ٹریننگ 29 جنوری تک مکمل ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں