اشتہار

شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، راجا ریاض کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مجھے اکتوبر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے۔

ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اکتوبر میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، تاہم حکومت کو چھ ماہ تک توسیع دینے کی گنجائش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کی توسیع کا معاملہ ایوان میں آیا تو اس کی بھرپور حمایت کروں گا۔

- Advertisement -

راجا ریاض

پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی بھی جلد تحریک انصاف چھوڑ دیں گے کیونکہ انہوں نے کمٹمنٹ کی اسی لیے اڈیالہ سے رہائی ملی ورنہ آپ کے سامنے ہے جو کمٹمنٹ نہیں کرتا وہ جیل سے گھر نہیں جاتا۔

غلط مشورے دینے والے سب سے پہلے تحریک انصاف چھوڑ کر گئے، جہانگیر ترین کی جماعت میں شمولیت سے متعلق افواہوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا استحکام پاکستان پارٹی میں جانے کا کوئی چانس نہیں۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا، ان کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے ان کے ساتھ بیٹھوں گا پھر فائنل ہوگا،

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کا مزید کہناتھا کہ 13 اگست تک تو ممبر قومی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر ہوں، قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت بھی دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اتنی دلیری کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ لوگ سچ سمجھنے لگ جاتے ہیں، انہوں نے پاکستان کا قرض رکوانے کیلیے امریکا کو خطوط لکھے، انہوں نے خودکش دھماکا کرکے پی ٹی آئی تباہ کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں