12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی والے بجلی کے بھاری بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3.02روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، حکومتی درخواست پر نیپرا کراچی کیلئے3.28 روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئےایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ، کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی تین اعشاریہ صفر دو روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کےالیکٹرک نے اضافہ اپریل تاجون دوہزار تئیس کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، حکومتی درخواست پر نیپرا کراچی کیلئے تین اعشاریہ دو آٹھ روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا سماعت کے بعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کااطلاق ہوگا ۔

اس سے قبل کے الیکٹرک نے ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دوسری بار اضافہ مانگا تھا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 2 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اضافہ سہ ماہی نظرثانی پرائس سیٹنگ،آپریشنزاینڈ مینٹی ننس اورسالانہ مہنگائی کی مد میں مانگا گیا، نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے 13 ارب روپے کے رائٹ آف کی درخواست کی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں