تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایلون مسک نے اپنے کمپنی ملازمین کو دھمکی دیدی

کیلی فورنیا: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی کمپنی ٹیسلا کے ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ ملازمین اب دفتر آئیں ورنہ ملازمت چھوڑ دیں۔

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں گھروں سے کام کرنے کا رجحان بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور اب متعدد افراد حالات معمول پر آنے کے بعد بھی دفاتر واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ان کی خواہش ہے کہ اب بھی گھروں سے ہی کام کی اجازت دی جائے۔

لیکن کمپنیوں کی جانب سے اب ملازمین کو واپس دفاتر میں بلانے کا سلسلہ جاری ہے، اور ایسا ہی دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے بھی کیا ہے اور اپنے کمپنی ملازمین کو واپس بلالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ایلون مسک انتہائی غربت بھری زندگی گزارتے ہیں’

ایلون مسک کی کچھ ای میل لیک ہوئی ہے، جس میں وہ ملازمین کو کام پر واپس آنے کا کہہ رہے ہیں۔

ایک ای میل میں ایلون مسک نے لکھا  کہ ‘ہر وہ فرد جو کام کرنا چاہتا ہے اسے دفتر آکر ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹے کام کرنا ہوگا یا پھر ٹیسلا کو چھوڑنا ہوگا’۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اس سے کم ہے جتنا ہم فیکٹری ورکرز سے لیتے ہیں۔

اس ای میل میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی خاص کیس پر وہ گھر سے کام کی درخواست پر نظرثانی کرکے خود منظوری دیں گے۔

ایک اور ای میل میں ان کا کہنا تھا کہ آپ جتنے زیادہ سینئر ہوتے، آپ کی موجودگی اتنی ہی زیادہ نظر آنی چاہیے، میں اس لیے فیکٹری میں رہتا تھا تاکہ وہاں کام کرنے والے ملازمین مجھے اپنے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھیں تاکہ ان کو حوصلہ ملے، اگر میں نے ایسا نہ کیا ہوتا تو ٹیسلا بہت پہلے دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔

Comments

- Advertisement -