تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

صارم اختر انگریزی کتاب کا حصہ بن گئے، مگر کیوں؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بُری کارکردگی پر افسردگی کا اظہار کرنے والے محمد صارم اختر کی مایوسی کی تصویر انگریزی کی کتاب میں بھی شائع ہوگئی۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں 12 جون 2019 کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پر کرکٹ مداحوں میں شدید غم و غصّہ تھا لیکن میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص کی مایوسی نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

محمد صارم اختر نامی شخص جو ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں، 12 جون 2019 کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم پہنچے اور ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارکردگی دیکھ کر شدید افسردہ ہوگئے۔

اسی دوران باؤنڈری پر کھڑے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف سے کیچ ڈراپ ہوگیا جس پر صارم اختر اتنے مایوس ہوئے کہ اسٹیڈیم میں موجود کیمرے نے ان کی مایوس کن شکل بڑی اسکرین پر دکھائی۔

اب صارم اختر کی وہ تصویر ایک انگریزی زبان کی کتاب میں ایک لفظ کا مطلب سمجھانے کےلیے شائع کی گئی ہے، جسے صارم اختر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

انگریزی لفظ ’glared‘ جس کا مطلب ’غصے سے دیکھنا‘ ہے کو فیزیکلی سمجھانے کےلیے ناشر کی جانب سے صارم اختر کی تصویر کو استعمال کیا گیا ہے۔

صارم اختر نے اپنی تصویر بغیر اجازت شائع کرنے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا، انہوں نے کہا کہ پبلشر نے میری تصویر بغیر اجازت استعمال کی اور ساتھ غصے والی ایموجیز بھی استعمال کیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے صارم اختر نے سوال کیا کہ ’کیا یہ تصویر اصلی ہے؟

Comments

- Advertisement -