ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایف اے اور ایف ایس سی کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ، طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایف اے اور ایف ایس سی کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ عدالت میں  چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایف اے اور ایف ایس سی کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ چیلنج کردیا، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایچ ای سی نے انٹری ٹیسٹ کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی لیکن پھر یہ ٹیسٹ لئے گئے، انٹری ٹیسٹ کی مدد میں خطیر رقم طالب علموں سےوصول کیے ہیں۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ ٹیسٹ میں وہ طالب علم بھی کامیاب نہ ہوئےجنہوں نے میٹرک میں ایک ہزار سےزائدنمبرز لیے، عالمی سطح پر بھی داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے بجائے میٹرک کے نتائج پر انحصار کیا جاتا ہے۔

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی نےانٹری ٹیسٹ اُس وقت لئے، جب سندھ میں میٹرک امتحانات ہو رہے تھے۔

درخواست سے استدعا کی کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، انٹری ٹیسٹ کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا آڈٹ کرایا جائے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں