12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ترک صدر اور اہلیہ اومیکرون کا شکار، وزیراعظم کی جلد صحتیابی کی دعا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوگئے۔

برطانوی اخبار "دی گارجیئن” کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اومیکرون کا شکار ہونے کی تصدیق کردی۔

ترک صدر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا اور میری اہلیہ امینہ اردوان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، خوش قسمتی سے ہم میں اومیکرون کی معمول علامات ظاہر ہوئی ہیں، ہم دونوں گھر سے اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

رجب طیب اردوان نے لکھا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور امینہ اردوان کے اومیکرون میں مبتلا ہونے پر صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی معلوم ہوا کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حکومت اور پاکستان کے عوام ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں صدر رجب طیب اردوان نے اپنی ویکسی نیشن مکمل کرائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں