تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برسوں بعد ترک صدر جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے

برلن: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان چار برس بعد جرمنی کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں مختلف معاملات پر مذاکرات متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی اور ترکی کے درمیان چند ایسے معاملات اور مسائل ہیں جن سے متعلق دونوں ممالک مذاکرات چاہتے ہیں، اسی بار ترک صدر رجب طیب اردگان چار برس بعد جرمنی کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

جرمن اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رجب طیب اردگان رواں برس ستمبر کو برلن کا دورہ کریں گے، حالیہ چند برسوں کے دوران جرمنی ترکی پر تنقید بھی کرتا رہا ہے، تاہم اب ان کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

جرمن اخبار کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران ترک صدر کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا جائے گا اور ان کے اعزاز میں ضیافت بھی ہوگی تاہم جرمن حکومت نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


حلف برداری کے بعد اردگان کا پہلا سرکاری دورہ، آذربائیجان پہنچ گئے


خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھیں۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انقرہ حکومت برلن پر یہ الزام بھی عائد کرتی ہے کہ اس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جو ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -