اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ایرن کا شوہر بین کٹنگ سے انٹرویو، حسن علی بیچ میں کود پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد ایرن ہالینڈ نے شوہر بین کٹنگ کا انٹرویو کیا تو فاسٹ بولر حسن علی بیچ میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں بین کٹنگ نے آخری اوور کروایا اور زلمی کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد ہمیشہ کی طرح ایرن ہالینڈ نے ایک کھلاڑی کو گفتگو کے لیے بلایا لیکن اس بار کوئی اور نہیں بین کٹنگ یعنی ان کے شوہر ہی تھے۔

دونوں میاں بیوی کے درمیان گفتگو جاری تھی کہ فاسٹ بولر حسن علی اچانک بیچ میں آگئے۔

حسن علی نے ایرن کو روکتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہمیشہ اسے ہی انٹرویو کے لیے کیوں طلب کرلیتی ہیں۔‘

فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے قابو کیا، اعظم خان کی دھواں دار اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں